ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

محرم الحرام کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام پیر کو ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا جبکہ زونل کمیٹی کے ارکان نے مختلف شہروں سے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا، کچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا لیکن چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ محرم کا الحرام چاند نظر نہیں آیا ہے یکم محرم الحرام 8 جولائی بروز پیر کو ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ یوم عاشور 10 محرم الحرام 17 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں