جمعہ, جون 27, 2025
اشتہار

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔

کوئئٹہ میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں محرم الحرام کے چاند کی شہادت موصول ہوگئی ہے جس کے مطابق یکم محرم الحرام 27 جون بروز جمعرات کو ہوگی جبکہ یوم عاشور 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ چاند نظر آنے کا دورانیہ 6 بجکر 10 منٹ سے 9 بجے تک ہے۔

سپارکو حکام کا کہنا تھا کہ چاند کی رویت کا وقت غروب آفتاب سے 8 بجکر 15 منٹ تک ہے، چاند کی عمر 28 گھنٹے 15 منٹ ہے، ملک بھر میں 77 منٹ رویت کی جاسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں