کراچی: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کا جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کے زیرِصدارت جاری ہے، اجلاس میں ماہرین فلکیات اور نیوی کے نمائندے بھی شریک ہیں۔
کمیٹی کے مطابق رویت ہلال کمیٹی نے چاند کی شہادت دینے کیلئے فون نمبرز جاری کردیے ہیں ، عوام چاند کی شہادت کی اطلاع 02199261404 پر دے سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملک کےبیشترحصوں میں مطلع صاف رہےگا، آج چاندنظرآنےکےقوی امکانات ہیں، چاندنظرآنےکی صورت میں یوم عاشور یکم اکتوبر کو ہوگی۔
علاوہ ازیں ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔