منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

مجدد صابری نے والد امجد صابری کی شہرت سے فائدہ اٹھانے کا دلچسپ قصہ سنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف قوال امجد صابری کے بڑے بیٹے مجدد صابری نے والد کی شہرت کا فائدہ اٹھانے کا دلچسپ قصہ بیان کردیا۔

مجدد صابری نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران والد کو یاد کرتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آیا دلچسپ واقعہ بھی بیان کیا۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے کبھی والد کی شہرت کا فائدہ اٹھایا ہے؟

جواب میں مجدد صابری نے ماضی کا واقعہ بیان کیا جب کراچی میں ڈاکوؤں نے انہیں اور دوست کو روک لیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے ساتھ ڈکیتی ہونے والی تھی کہ ڈاکوؤں نے کہا کہ جو کچھ بھی ہے دے دو، میں نے ان سے کہا کہ اب ہم سے بھی لو گے۔

مجدد صابری کے مطابق ڈاکوؤں نے غور سے دیکھتے ہوئے کہا کہ ارے آپ کو امجد بھائی کے بیٹے ہو جس کے بعد میری ان سے کوئی پندرہ منٹ گفتگو جاری رہی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں سے ان کے موبائل فون چھیننے اور بیچنے سے متعلق پوچھا اور پھر انہوں نے ہمیں بغیر کچھ لیے یونہی جانے دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں