تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

’اریب آیا تھا کھانا کھلا کر بھیجا‘ ہانیہ عامر نے ویڈیو شیئر کردی

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ماہیر کا کردار نبھانے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے اریب کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی۔

ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہیر)، زاویار نعمان (اریب)، شہود علوی، سلمیٰ حسن، سبینہ سید، نور الحسن، رابعہ کلثوم، جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ، عائشہ مرزا، امبر خان، شاہین خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی کہانی سعد، اریب اور ماہی کے گرد گھومتی ہے سعد چاچو کی بیٹی ماہیر سے محبت کرتے ہیں لیکن جب انہیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اریب سے محبت کرتی ہیں تو وہ ان سے شادی سے انکار کردیتے ہیں لیکن اریب عین شادی کے وقت بارات لے کر نہیں پہنچتے۔‘

ادھر سعد کے والد بیٹے اور ماہی کے نکاح کی تیاری کا کہتے ہیں، ماہی کی اریب کے نہ آنے پر سعد کو قبول کرلیتی ہیں اور سعد بھی ہاں کہہ دیتے ہیں۔

تاہم اب ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اریب کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں کھانا کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اریب آیا تھا کھانا وانا کھلا کر بھیجا تھا۔ ہانیہ نے ڈرامے کا ہیش ٹیگ ’مجھے پیار ہوا تھا‘ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ ہر گزرتی قسط کے ساتھ مداحوں میں بے پناہ مقبول ہورہا ہے اور ناظرین وہاج علی اور ہانیہ عامر کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -