تازہ ترین

’مجھے پیار ہوا تھا‘ وہاج علی اور رابعہ کلثوم کی ویڈیو وائرل

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی آٹھویں قسط سے قبل وہاج علی اور رابعہ کلثوم کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہی)، زاویار نعمان (گلوکار، اریب) مرکزی کردار نبھا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں شہود علوی، جاوید شیخ، سبینا سید، رابعہ کلثوم، انجلین ملک، نور الحسن، سلمیٰ حسن ودیگر شامل ہیں۔

’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی کہانی سعد، ماہیر اور اریب کے گرد گھومتی ہے، سعد چچا کی بیٹی ماہی سے محبت کرتے ہیں لیکن وہ اریب کے آتے ہی کزن کو انکار کردیتی ہیں‌ جس کے بعد وہ ان سے خود ہی شادی کرنے سے منع کردیتے ہیں اب ماہیر دلہن بنی بیٹھی اریب کا انتظار کرتی ہیں لیکن وہ بارات لے کر نہیں پہنچتے ادھر وہاج کو ماہی سے شادی کے لیے ۔

انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عاامر نے ڈرامے کی شوٹنگ کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہاج علی اور رابعہ کلثوم کو اداکاری کے دوران خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

رابعہ کلثوم بھائی سے کہتی ہیں کہ ’گھر کے بڑوں نے یہ کام کیا ہوتا ناں تو مجھے یہ سب کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

واضح رہے کہ رابعہ کلثوم ڈرامے میں وہاج علی کی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں وہ چاہتی ہیں کہ کہ سعد کی شادی ماہی سے ہوجائے لیکن ماہی کی اریب سے محبت کے بعد یہ ممکن نہ ہوسکا۔

’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی آٹھویں قسط آج رات 8 بجے نشر کی جائے گی جسے دیکھ کر ہی معلوم ہوسکے گا کہ کیا ماہی اور سعد کی شادی ہوجائے گی یا پھر سعد بھی انکار کردیں گے۔؟

Comments

- Advertisement -