ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

’بڑی ظالم چیز ہے محبت‘

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار وہاج علی، نعمان زاویار اور ہانیہ عامر کا نیا ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ جلد اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

بگ بینگ پروڈکشن کے بینر تلے بنائے جانے والے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی دوسری جھلک جاری کردی گئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہاج اور ہانیہ (مہیر) محبت کرتے ہیں جبکہ (گلوکار)زاویار نعمان بھی انہیں شادی کے لیے پروپوز کررہے ہیں۔

ڈرامے کے ہدایت کار بدر محمود ہیں جبکہ اس کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

یوٹیوب پر گزشتہ دنوں ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

ڈرامے کی دوسری جھلک میں ’وہاج علی، مہیر سے کہتے ہیں پوری دنیا بھی تم سے خفا ہوجائے میں پھر بھی تمہارا ساتھ دوں گا۔‘

زاویار نعمان انہیں پروپوز کرتے ہیں وہ انکار کردیتی ہیں اور وہاج کو بتاتی ہیں کہ ’محبت بڑی ظالم چیز ہے میں نے انکار کردیا ہے۔‘

لیجنڈری اداکار نعمان اعاز کے بیٹے زاویار نعمان کہتے ہیں کہ ’میں اتنا بڑا بھی دھوکے باز نہیں ہوں جتنا آپ کی دوست سمجھتی ہیں۔‘

دوسری جانب شہود علوی کہہ رہے ہیں کہ ’تمہارے باپ نے جس شخص کو تمہارے لیے پسند کیا ہے وہ بہترین انسان ہے۔‘

آخر میں دکھایا گیا ہے کہ ہانیہ عامر کہتی ہیں ’کہا تھا میں نے کہ اصل زندگی میں کوئی شہزادہ نہیں ہوتا، اس نے میرا تماشا بنا کر رکھ دیا ہے۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈرامے کی پہلی قسط کا بے تابی سے انتظار کیا جارہا ہے اور مرکزی کرداروں کی تعریف کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں