بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نن چکو سے اخروٹ توڑنے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کے مجتبیٰ حسن نے نن چکو کے ذریعے ایک منٹ میں 118 اخروٹ توڑ کر بھارت کے پربھاکر ریڈٰی کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے پربھاکر ریڈی نے ایک منٹ میں نن چکو کے ذریعے 108 اخروٹ توڑے تھے جبکہ مجتبیٰ حسن نے ایک منٹ میں 118 اخروٹ توڑ کر پربھاکر ریڈی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

صدر پاکستان مارشل آرٹس اکیڈمی راشد نسیم کا کہنا ہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ کی جانب سے ای میل موصول ہوئی ہے جس میں مجتبیٰ حسن کے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

راشد نسیم کے مطابق مجتبیٰ حسن نے فروری میں ریکارڈ بنا کر گنیز ورلڈ کی انتظامیہ کو ویڈیو بھیجی تھی جس کے تقریباً تین ماہ بعد مجتبیٰ کو ریکارڈ کی تصدیق بذریعہ میل موصول ہوگئی ہے، یہ پاکستان مارشل آرٹس اکیڈمی کا 39واں گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مارشل آرٹس کے پاکستانی ماہر راشد نسیم نے ایک منٹ میں ہتھیلی سے 278 اخروٹ توڑ کر بھارت سے عالمی ریکارڈ چھین کر اپنے نام کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ راشد نسیم نے بھارت کے ساتھ جرمنی کو بھی عالمی اعزاز سے محروم کرنے کا دعویٰ کیا تھا، اس سے قبل بھارت کے پربھاکر ریڈی کے پاس 251 کا ریکارڈ تھا۔

برق رفتاری سے ماسٹر راشد نسیم نے ماتھے سے 51 تربوز پھوڑنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا، سابقہ ریکارڈ جرمنی کے تافزی احمد نے 43 تربوز پھوڑ کر سال 2011 میں بنایا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں