جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

مولانافضل الرحمان آج بلاول بھٹو اور شہبازشریف سے ملاقات کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان آج چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے ملاقات کریں گے ، جس میں بجٹ منظوری اور اےپی سی کی تاریخ اور ایجنڈے کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف احتجاجی تحریک کے لئے اپوزیشن رہنما سرگرم ہے ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کی آج چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ملاقات ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان آج اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے بھی ملیں گے، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کی ملاقات قومی اسمبلی اجلاس کےبعدہوگی۔

ملاقاتوں میں اےپی سی کی تاریخ اور ایجنڈے کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی جائے گی ۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا شہبازشریف اسمبلی اجلاس کے بعد فضل الرحمان کےگھرجائیں گے ملاقات میں سیاسی صورت حال اور مستقبل کی حکمت اور کل جماعتی کانفرنس کے نکات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا بجٹ منظوری پراپوزیشن جماعتوں میں مشاورت پر بھی غور کیا جائے گا، ملاقات میں مسلم لیگ ن کے اہم رہنما بھی شریک ہوں گے۔

اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی رواں ماہ کے آخر میں بلائے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں بجٹ کو منظوری سے روکنے پر بھی اتفاق کرلیاتھا اور کہا تھا بجٹ عوام دشمن ہے، کسی صورت منظور نہیں ہونا چاہیے۔

ملاقات میں حکومت کے خلاف پارلیمان کے اندار اور باہر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں