جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

عمران خان کے لانگ مارچ کے پیچھے غیر ملکی فنڈنگ ہے ، مولانا فضل الرحمان کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے پیچھے غیر ملکی فنڈنگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے پیچھے غیر ملکی فنڈنگ ہے ، لانگ مارچ کے پیچھے چھپی سازش سے پردہ چاک کرناملکی مفاد کا تقاضا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے طور پر انویسٹی گیٹ کیا ہے ، لانگ مارچ کو ایک ملک فنڈنگ کر رہا ہے، شہزادہ محمد بن سلمان کےدورے کو سبوتاژ کرنے کیلئے لانگ مارچ ڈرامہ رچایاگیا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ 21نومبرکوطے ہوا،21 نومبر کو دھرنے کا اعلان کردیا، شہزادہ محمد بن سلمان نے دھرنے کے اعلان کے بعد دورہ پاکستان ملتوی کیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایک ملک نہیں چاہتا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کریں کیونکہ شہزادہ محمد بن سلمان بڑی سرمایہ کاری لیکر آرہے تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے ہر وہ قدم اٹھایا ہے جو ریاست کےمفادات کے خلاف ہے، عمران خان کا لانگ مارچ اب فرلانگ مارچ بن چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جیسے امریکا کا مستقبل نہیں رہا ایسے ہی اب عمران خان کا بھی کوئی سیاسی مستقبل نہیں ، مصلحت کی خاطر عمران خان کے خلاف فی الحال کارروائی کی ضرورت نہیں ہے، امریکی سازشی بیانیے اور سائفرسے پیچھے ہٹنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں