منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

مسلمان طالب علم کو پاکستان جانے کا کہنے والی ہندو ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی اسکولوں میں ہندو اساتذہ ننھے مسلم طلبہ کو ہراساں کرنے لگے ہیں، دو مزید واقعات پیش آئے ہیں جن میں بچوں کو پاکستان جانے کے لیے کہا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں اساتذہ بھی بھرپور مذہبی تعصب پھیلانے لگے ہیں، نفرت کا پرچار کرنے والے ہندو اساتذہ مسلم طلبہ کو پاکستان جانے کے لیے کہہ رہے ہیں۔

نئی دہلی میں ہندو استانی ہیما گلاٹی نے مسلمان بچوں کو اہانت کا نشانہ بنایا اور انھیں ملک چھوڑنے کو کہا، ریاست کرناٹک میں بھی سرکاری اسکول ٹیچر نے پانچویں جماعت کے طالب علم کو ہراساں کیا۔ ٹیچر نے کہا ’’یہ آپ لوگوں کا نہیں ہندوؤں کا ملک ہے، آپ کو پاکستان جانا چاہیے، آپ ہمیشہ کے لیے ہمارے غلام ہیں۔‘‘

دہلی کے سرکاری اسکول کے چار طالب علموں نے اپنی استانی پر فرقہ وارانہ تبصرہ کرنے کا الزام لگایا ہے، طلبہ نے کہا کہ ان کی ٹیچر نے ان سے پوچھا کہ تقسیم کے وقت ان کے اہل خانہ پاکستان کیوں نہیں گئے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے دونوں واقعات میں ٹیچرز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، دہلی پولیس نے طالب علموں کے اہل خانہ کی شکایت کی بنیاد پر ٹیچر ہیما گلاٹی کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ چند دن قبل ایک اسکول ٹیچر نے مسلمان بچے کو باقی کلاس سے تھپڑ لگوائے تھے جس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں