بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ملا منصور اختر کے ڈرون حملے میں مارے جانے کی تصدیق ہوگئی، سرتاج عزیز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ولی محمد ہی ملا منصور اختر تھا جو ڈرون حملے میں مارا گیا، اُن کا کہنا تھا کہ ڈی این اے بغیر لاش کسی کے حوالےنہیںکیا جائے گی.

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے امریکی ڈرون حملےمیں مارےجانے والا ملا منصور اختر تھاجو جعلی شناخت پر ولی محمد کے نام سے سفر کررہاتھا.

مشیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ملااختر منصور کی لاش کو کسی کے حوالے نہیں کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ تین دن سے کوئی ملا منصور اختر کی لاش لینے نہیں آیا.

مزید پڑھیں: نوشکی حملے میں ہلاک ولی محمد کی لاش بغیر تصدیق ورثاء کے حوالے

سرتاج عزیز کا مزید کہنا تھا کہ لاش کو بغیر ڈی اے این اے کے کسی کے حوالے نہیں کریں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق ملامنصور مذاکرات کےخلاف نہیں تھے.

 افغان طالبان امیر ملا منصوراختر ماراگیا

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے میں ملا منصور کی ہلاکت سے امن مذاکرات کو نقصان پہنچا ہے.

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ایک گاڑی دھماکے سے تباہ ہوگئی تھی جس میں دو افراد سوار تھے جن میں سے ایک کی شناخت ٹیکسی ڈرائیور محمد اعظم کے نام سے ہوئی تھی جبکہ دوسرا شخص ملامنصور اختر تھا جو ڈرون حملے میں مارا گیا تھا.


Adviser Sartaj Aziz confirms death of Afghan… by arynews

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں