پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

ملتان ٹیسٹ دوسرے دن کا کھیل ختم: پاکستان کو جیت کیلیے 178 رنز، ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹیں درکار

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا پاکستان کو جیت کے لیے 178 رنز جب کہ ویسٹ انڈیز کو صرف دو وکٹیں درکار ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ملتان میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 76 رنز پر 4 وکٹیں گنوا دیں۔

دوسری اننگ کی ابتدا میں ہی دونوں اوپنرز اوپر تلے آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان شان مسعود اور محمد ہریرا نے دو، دو رنز بنائے۔ 5 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم کے ساتھ کامران غلام نے 43 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم اس موقع پر کامران غلام 19 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

- Advertisement -

بابر اعظم ایک بار پھر بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور کھیل کے اختتامی لمحات میں 31 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ کریز پر نائب کپتان سعود شکیل 13 اور نائٹ واچ مین کاشف علی ایک رن کے ساتھ موجود ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیون سنکلیئر نے دو جب کہ جومل اور گوڈاکیش نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز آج دوسری اننگ میں 244 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ کپتان کریگ بریتھ نصف 52 رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے۔ ان کے علاوہ ٹیون املیچ (35) اور امیر جنگو (30) رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے چار، چار جب کہ ابرار احمد اور کاشف علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ نعمان علی نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ میل بھی عبور کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دونوں ٹیموں نے اپنی اپنی پہلی اننگ کھیلی اور مجموعی طور پر 20 وکٹیں گریں تھیں۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پوری ٹیم 163 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ نعمان علی نے 6 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ میچ میں ہیٹ ٹرک بھی کی تھی۔

مہمان ٹیم کی 95 رنز پر 9 وکٹیں گر چکی تھیں تاہم پاکستان کے لیے آخری وکٹ کا حصول ٹیل اینڈرز نے مشکل بناتے ہوئے دسویں وکٹ کے لیے 68 رنز جوڑے تھے۔

گوڈاکیش موتی نے نویں نمبر پر آکر نصف سنچری اسکور کی اور ٹاپ اسکورر ہے۔ گیارھویں نمبر کے بلے باز جومل 36 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے تھے۔

پاکستانی بلے باز بھی پہلی اننگ میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 154 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ کوئی بلے باز نصف سنچری نہ بنا سکا۔ محمد رضوان 49 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل نے 4 جب کہ گوڈاکیش موتی نے 3 اور کیماروچ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر چکا ہے۔ قومی ٹیم کی جیت کی صورت میں ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کی ہزیمت اٹھانا پڑے جب کہ تاہم مہمان ٹیم جیتی تو سیریز ایک، ایک سے برابر ہو جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں