اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ملتان: منی ٹرک اور ٹریلر کے درمیان تصادم، 3 افراد جاں بحق ،5 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : شاہ رکن عالم انٹر چینج کے قریب منی ٹرک اور ٹریلر کے درمیان تصادم میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں موٹر وے ایم شاہ رکن عالم انٹر چینج کے قریب تیز رفتار منی ٹرک نے ٹرالر کو ٹکر ماردی ، حادثہ میں منی ٹرک کے کیبن میں سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ منی ٹرک پر سوار 5 افراد زخمی ہوئے۔

حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو1122 اور موٹروے پولیس نے زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو نشتر 2 ہسپتال منتقل کیا، ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ منی ٹرک ڈرائیور کو اونگھ آنے کی وجہ سے پیش آیا، منی ٹرک گوجرہ سے ملتان مویشی منڈی جا رہا تھا۔

گذشتہ روز سکھر ملتان موٹروے پر تیز رفتار کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر دادلو کے قریب پیش آیا جہاں ملتان جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں