جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ملتان میں تجاوزات کیخلاف کارروائی، دس ارب روپے کی سرکاری اراضی واگزار

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : پنجاب حکومت کی ہدایت پر ملتان ضلعی انتظامیہ نے دس ارب روپے سے زائد مالیت کی 52 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرالی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر پورے صوبے میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں ملتان میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیاگیا۔

ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے شہر کے وسط میں قائم ملتان کرکٹ کلب کی 52 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرالی ہے جس کی مالیت دس ارب روپے سے بھی زائد ہے۔

- Advertisement -

ڈی سی ملتان مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ کرکٹ کلب میں بنائے گئے جم کو بھی خالی کرالیا گیاہے جہاں سے ممنوعہ ادویات بھی برآمد ہوئیں ہیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ کلب کے کپتان جاوید نے آپریشن کو غیر قانونی قرار دیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔اس سے قبل

مزید پڑھیں : ملتان ، تجاوزات کیخلاف آپریشن، بیس کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار

یاد رہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انتظامیہ کو قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا ہے، انہوں نے سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ ہر صورت قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کو ایک ماہ میں مکمل کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں