ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اوباش نوجوانوں کا تشدد، پروفیسر کی وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : اوباش لڑکوں کے تشدد سے زخمی ہونے والے نجی کالج کے پروفیسر اعجاز نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور اعلی پولیس حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والے سٹی کالج ملتان کے پروفیسر اعجاز نے اے آر وائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ12جولائی کو کالج میں میوزیکل کنسرٹ ہوا تھا۔

اس موقع پر میں میں نے لڑکوں کو لڑکیوں والی سائیڈ پر جانے سے منع کیا تھا،جس پر ان لڑکوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے یکم نومبر کو مجھے راستے میں روک کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

بعد ازاں پولیس نے میری درخواست پر ملزم حمزہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا، پروفیسر اعجاز کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کے اندارج کے بعد حمزہ نامی لڑکے اور اس کے ساتھیوں نے مجھے دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دباؤ میں آکر حمزہ اور اس کے ساتھیوں کو معاف کردیا تھا، گزشتہ روز مجھ پر تشدد کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل کرکے میرا مذاق بنایا گیا، اب انہوں نے ویڈیو وائرل کی ہے میں انہیِں ہرگز معاف نہیں کروں گا۔

پروفیسر اعجاز نے کہا کہ پولیس کو دوبارہ ملزمان کیخلاف کارروائی کی درخواست دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزداراوراعلیٰ پولیس افسران سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

اس حوالے سے پنجاب حکومت کے ہیومن رائٹس کمیشن کے پارلیمانی سیکرٹری مہندر پال سنگھ کا کہنا ہے متاثرہ پروفیسر کو ضرور انصاف ملے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں