منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ملتان میں بارشوں کا 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : پنجاب کے شہر ملتان میں بارشوں کا 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 172 ملی میٹر بارش سے متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں شدید بارش نے اڑتالیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا، 147 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سال 1976 میں134 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ صرف ایک روز میں 172 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے اور ابھی تک شہر میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک سو باہتر ملی میٹر بارش سے متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے، جبکہ شہر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہریوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل پانی میں بند ہوگئے جبکہ خواجہ فرید سوشل سکیورٹی ہسپتال کے وارڈز میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا، ایم ڈی واسا خالد رضا خان کا کہنا ہے کہ ٹیمیں نکاسی آب کیلیئے فیلڈ میں متحرک ہیں ۔

بارش کے باعث میپکو کے 65 سے زائد بجلی کے فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے، جس سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے تاہم ملتان واسا انتظامیہ کی جانب سے نکاسی آب کا سلسلہ جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں