منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ملتان : مختلف علاقوں سے ایک ہی لاش کے مختلف اعضا برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان :انسانیت سوز واقعے نے تشویش کی لہر دوڑا دی جب مختلف علاقوں سے ایک ہی لاش کے مختلف اعضا ملے، پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال لاش کا دھڑ کی تلاش جاری ہے۔

ملتان میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ، جس نے سب کو حیران کردیا، ملتان 2 تھانوں کی حدود سے انسانی اعضا برآمد تاحال مردہ جسم کا دھڑ نہ مل سکا کٹے ہوئے انسانی اعضا ملنے پر شہریوں میں خوف وحراس پایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ بہرام نزد ریلوے کالونی تھانہ جلیل آباد کے علاقے سے انسانی جسم کی کٹی ہوئی ٹانگیں ملیں جو کہ نیلے رنگ کے شاپنگ بیگ میں چھپائی گئیں تھیں جبکہ تھانہ قطب پور کے علاقے سے اس لاش کے مزید کچھ ٹکڑے جن میں سر ، دو بازو اور ایک ٹانگ کا اوپر والا حصہ شامل تھا ملے۔

پولیس کے مطابق مختلف جگہ سے ملنے والے انسانی جسم کے اعضا ایک ہی جسم کے ہیں لیکن لاش کا دھڑ تاحال نہ مل سکا ہے انسانی اعضا کو پولیس نے تحویل میں لے کر نشتر ہسپتال میں منتقل کر دیئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کے دھڑ اور لواحقین کی تلاش بھی کی جا رہی ہے جبکہ شہریوں میں کٹے ہوئے انسانی جسم کے اعضا ملنے پر خوف وحراس پایا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں