ملتان : اے آر وائی ڈیجیٹل کےگیم شو جیتو پاکستان کےجعلی پاسز فروخت کرنے والے گروہ کو دھر لیا گیا۔ جعل ساز گروہ پچھلے تین ماہ سے ملتان کے معصوم عوام کو پروگرام کے جعلی پاسز بیچ رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سب سےبڑا ٹی وی گیم شو جیتوپاکستان جس میں شرکت کاخواہشمند پوراپاکستان ہے، ہرگھرمیں دیکھے جانے والےگیم شوکی کامیابی جہاں آسمان کی بلندیوں کوچھو رہی ہے وہیں جعل سازگروہ عوام کو بےوقوف بنا رہے ہیں۔
پروگرام کی مقبولیت کا ملتان کےجعل سازگروہ نے فائدہ اٹھایا۔ تین ماہ تک ملتان کےشہریوں کوجیتو پاکستان میں بھیجنے کےخواب دکھائے اور خوب مال کمایا۔
جعلی پاسز بیچ کر نوٹ چھاپنے والا گروہ بالآخر قانون کےشکنجےمیں آگیا۔ اے آر وائی نیوز کو شکایات ملیں توگروہ کےخلاف آپریشن کر کے فراڈیوں کو دھر لیا گیا۔
ملزمان کےپاس سے اےآروائی کی جعلی شرٹس ، پروگرام پاسزاوردیگرسامان برآمدہوا۔ جعل سازوں کی نشاندہی پر پبلیشر اور دکان کا مالک بھی پکڑلیا گیا۔