جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ملتان میٹرو کرپشن کرنے والے چینی کمپنی کے دو افسران گرفتار، نیب ٹیم بیجنگ روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چین میں ملتان میٹرو کرپشن کیس میں ملوث چینی کمپنی کے دو اہم افسران کو گرفتار کرلیا گیا ہے، حکومتی ٹیم کے افسران ملزمان سے معلومات کے لیے بیجنگ روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی ٹیم کو ملتان میٹرو کرپشن میں بڑی کامیابی کی امید ہے، ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کام کرنے والی چینی کمپنی نے راز اگل دیے، جس کے بعد چینی کمپنی کے دو اہم افسران کو چین میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان نے کِک بیک کا اعتراف بھی کرلیا ہے، ملزمان کے اعتراف پر چینی حکام نے حکومت پاکستان سے رابطہ کیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے اثاثہ جات ریکوری یونٹ کو ملزمان تک رسائی دے دی ہے۔

- Advertisement -

شہزاد اکبر کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم بیجنگ روانہ ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق نیب ٹیم اعترافی بیانات کے ساتھ رقم منتقلی کی درخواست بھی کرسکتی ہے۔

مذکورہ ٹیم میں ڈی جی نیب عرفان منگی اورڈپٹی ڈائریکٹر نیب ملتان شاہد شامل ہیں، ملزمان نے ملتان میٹرو پراجیکٹ سے اربوں روپے چین منتقل کیے تھے، ملتان میٹرو پروجیکٹ میں کس کس نے کتنا مال بنایا؟اب سب پتہ لگ جائے گا

مزید پڑھیں: شہباز شریف ملتان میٹرو منصوبے میں پونے 2 کروڑ ڈالر کی کرپشن میں ملوث نکلے

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں چینی کمپنی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی کرپشن سے متعلق یہ انکشاف کیا تھا کہ ملتان میٹرو منصوبے میں شہباز شریف نے پونے دو کروڑ کی کرپشن کی ہے۔

مزید پڑھیں: ملتان میٹرو بس منصوبے میں‌ 1 ارب 84 کروڑ روپے کی کرپشن، رقم چین منتقل

چینی ادارے کی رپورٹ ایس ای سی پی نے وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی۔ چینی ریگیولیٹری ادارے سی ایس آر سی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شہبازشریف میٹرو منصوبے میں ایک کروڑ75لاکھ ڈالرکی کرپشن میں ملوث ہیں، شہبازشریف نے پونے2 کروڑڈالر چین منتقل کیے، رقم ملتان میٹرو منصوبے میں کک بیکس کی مد میں لی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں