پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

ملتان میانوالی روڈ پر ٹرک اور وین میں تصادم سے 11 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

چوک سروس شہید میں اڈا محمد والا کے نزدیک ملتان میانوالی روڈ پر ٹرک اور وین میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ٹریفک حادثہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک اور وین کے درمیان پیش آیا جس میں ابتدائی طور پر 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے تاہم چار افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ ٹرک لیہ سے ملتان جبکہ وین ملتان سے لیہ کی طرف جا رہی تھی۔

- Advertisement -

حادثے کے بعد ٹی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 5 مرد، 3 خواتین، 2 بچے اور 1 بچی شامل ہے جبکہ 15 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں۔ حادثہ روڈ کی خرابی اور عرصے سے سڑک پر موجود تعمیراتی سامان کے باعث ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں