جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ملتان : نشتر ہسپتال سے ایک اور جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا، پولیس کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : نشتر ہسپتال ملتان میں ایک اور جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا، اب تک نشتر ہسپتال میں اب تک پکڑے جانے والے پانچ جعلی ملازمین کی شناخت ہو چکی ہے۔

؎تفصیلات کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان میں ایک کے بعد ایک جعلی ڈاکٹر سامنے آرہا ہے، نشتر ہسپتال ملتان میں ایک ہفتے کے دوران پکڑے جانے والے جعلی ڈاکٹرز اور ملازمین کی تعداد 5 ہوگئی۔

نشترہسپتال ملتان انتظامیہ سے کیا کوئی پوچھنے والا نہیں کہ یہاں ہو کیا رہا ہے۔ مریضوں کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے اس کے ساتھ ساتھ غریب مریضوں سے پیسے بھی بٹورے جارہے ہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ملتان سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے طاہر خان کے مطابق گزشتہ روز نشتر ہسپتال میں خود کو لیب اٹینڈنٹ ظاہرکرکے غریب مریضوں سے پیسے بٹورنے والا ایک اور شخص انتظامیہ کے ہتھے چڑھ گیا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا حکم، پنجاب میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن، 194 کلینکس سیل، 6 ڈاکٹرز گرفتار

ملزم کو علاقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا، ذرائع کے مطابق اس کے ساتھ ہسپتال کے دیگر ملازمین کے بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کو اب مستعد ہو کر تمام تر ڈاکٹرز اور عملہ کی بھی تصدیق کرنا ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں