جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ملتان پولیس کا حاملہ خاتون پر مبینہ تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : پولیس کی جانب سے حاملہ خاتون پر مبینہ تشدد کے خلاف اہل علاقہ نے بہاوپ پور روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے بستی ملوک کے رہائشیوں نے ملتان پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بہاول پور روڈ بلاک کردی ،احتجاج کرنے والی خواتین نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے گھر میں چھاپہ مارکر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر میں موجود خواتین سے بد تمیزک کی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

احتجاج کرنے والی خواتین نے کہا کہ پولیس نے گھر میں موجود حاملہ خاتون کو بھی نہیں بخشا،پولیس کے مبینہ تشدد کے باعث حاملہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد اہل خانہ نے بہاول پور روڈ احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دی گئی۔

- Advertisement -

اس واقعہ کے حوالے سے پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ملتان کے علاقہ بستی ملوک کے ایک گھر میں اشتہاری ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا تھا چھاپے کے دوران گھر میں موجود خواتین نے اشتہاری ملزم کو فرار کرانے میں مدد دی، جس پر پولیس کی خواتین سے تلخ کلامی ضرور ہوئی تا ہم پولیس نے گھر میں موجود کسی خاتون پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں