بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں‌ سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پی ایس ایل فائیو کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 124 رنز کا ہدف باآسانی 14.5 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے روسو نے 49 اور خوشدل شاہ نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

زلمی کے وہاب ریاض نے دوکھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،، حسن علی اور راحت علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سہیل تنویر اور الیاس کی شاندار بولنگ کی بدولت پشاور زلمی 18.3 اوورز میں صرف 123 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 124 رنز کا ہدف ملا۔

پشاور زلمی کے صرف 3 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، حیدر علی 47 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈوسن نے 22 اور کامران اکمل نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ملتان سلطانز کی جانب سے سہیل تنویر نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد عرفان اور الیاس نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں،شاہد آفریدی اور عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، ملتان سلطانز پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر میچ کھیل رہی ہے.

میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور پہلے دونوں میچز کی فائنل الیون کو کھلایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں نے ایونٹ میں دو میچز کھیلے ہیں اور ایک ، ایک کامیابی حاصل کی ہے۔

ملتان سلطانز اسکواڈ

پشاور زلمی اسکواڈ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں