تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

ملتان: پاکستان سپر لیگ 5 کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت پر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ہوم ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 187 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کے لیے یہ ہدف پہاڑ جیسا ثابت ہوا اور رنز کے انبار تلے ٹیم دب گئی، 187 کے جواب میں کنگز کی پوری ٹیم 134 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

کنگز کی جانب سے ایلکس ہیلز نے سب سے زیادہ 29 رنز بنائے جب کہ عمید آصف نے 20 اور شرجیل خان نے 16 رنز کی باری کھیلی۔

بابر اعظم 13، ڈیلپورٹ 8 اور والٹن نے 15 رنز بنائے، کپتان عماد وسیم نے 5، افتخار احمد نے 14، کرس جورڈن 7 اور محمد عامر 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، عمر خان 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے سب سے زیادہ 3 شکار کیے، شاہد آفریدی اور سہیل تنویر نے 2،2 جب کہ محمد الیاس، معین علی اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ حاص کی۔

اس سے قبل سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 187 رنز کا ہدف دیا،سلطانز کی جانب سے معین علی اور ذیشان اشرف نے پہلی وکٹ پر 77 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کی جانب سے بڑا اسکور کرنے کی بنیاد رکھی۔

ذیشان اشرف 13 گیندوں پر 3 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 23 رنز بناکر پویلین لوٹے تو کپتان شان مسعود خود میدان آئے اور جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن کو مزید مضبوط کیا۔

انہوں نے 42 گیندوں پر 61 رنز بنائے جس میں 7 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا جبکہ معین علی 65 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، انہوں نے 42 گیندوں پر 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے یہ اسکور بنایا۔

سلطانز کی جانب سے روسو نے 8، بوپارا نے 9 اور خوشدل شاہ نے 10 رنز بنائے جبکہ شاہد آفریدی 1 اور سہیل تنویر 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر اور سی جے جارڈن نے دو دو جبکہ عمید آصف اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے کہا تھا کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے لیکن اب کوشش کریں گے کہ بڑا اسکور کریں۔

کراچی کنگز اسکواڈ

عماد وسیم (کپتان)، بابر اعظم، شرجیل خان، الیکس ہیلز، کیمرون ڈیلپورٹ، چاڈ وِک والٹن، محمد عامر، عمید آصف، کرس جارڈن، افتخار احمد، عمر خان

ملتان سلطان اسکواڈ

شان مسعود (کپتان)، رلی روسو، معین علی، روی بوپارا، ذیشان اشرف، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، عمران طاہر، محمد الیاس، محمد عرفان

گزشتہ روز پی ایس ایل فائیو کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ بین کٹنگ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے لیے ہیرو ثابت ہوئے، انھوں نے 42 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور ٹیم نے 188 رنز کا ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔

Comments

- Advertisement -