پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے 29ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے 17.2 اوورز میں یونائیٹڈ کی جانب سے دیے گئے 106 رنز کے ہدف کا تعاقب کرلیا اور یوں 6 وکٹوں سے حریف ٹیم کو شکست دے دی۔
سلطانز کے کپتان محمد رضوان 51 اور ڈیو ڈولی 28 رنز بنا کرنا قابل شکست رہے جب کہ یونائیٹڈ کے لیام ڈوسن نے سلطانز کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اسلام آباد یونائٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ یونائٹڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 105 بنا سکی۔ یونائیٹڈ کی جانب سے محمد موسیٰ 26 اور لیام ڈوسن 22 رنز بنا سکے، ناصر نواز نے 14 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔
Musa serving a garma garam SHOT!#HBLPSL7 I #LevelHai I #MSvIU pic.twitter.com/ykNetSR6GO
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 20, 2022
The guy they tell you to worry about 🥵#HBLPSL7 I #LevelHai I #MSvIU pic.twitter.com/W7pZLeIUNY
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 20, 2022
ادھر ملتان سلطانز کے عمران طاہر اور آصف آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہنواز، ڈیوڈ اور ٹم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
It's wicket time when Multanis sprint! 🏃♂️#HBLPSL7 I #LevelHai I #MSvIU @timdavid8 pic.twitter.com/adOE5OW81h
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 20, 2022
ٹاس کے دوران یونائٹڈ کے کپتان آصف علی کا کہنا تھا کہ بڑی مشکل سے ٹیم پوری کی، انجریزبہت زیادہ ہوچکی ہیں، کوشش کریں گے نوجوان ٹیم کے ساتھ اچھا پر فارم کریں۔
خیال رہے کہ ملتان سلطانز اب تک 9 میچ میں سے صرف ایک ہاری ہے جب کہ سلطانز نے پلے آف مرحلے میں بھی جگہ بنا لی ہے۔
اس سے قبل یکم فروری کو ملتان اور اسلام آباد کے درمیان میچ میں سلطانز نے یونائیٹڈ کو باآسانی 20 رنز سے شکست دے دی تھی۔ سلطانز کی جانب سے دیے گئے 218 رنز کے تعاقب میں یونائیٹڈ 19.4 اوورز میں 197 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔