دبئی: پاکستان سپرلیگ کے سترہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو سنسی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کا سترہواں میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مابین کھیلا گیا، سلطانز کی قیادت شعیب ملک جبکہ کوئٹہ کی کپتانی سرفراز احمد نے کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کی، ملک الیون کے اوپنرز بری طرح ناکام ہوئے جس کے باعث ٹیم کو 3 کے مجموعی اسکور پر دو وکٹوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا تاہم صہیب مقصود اور سہیل تنویر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا مگر 41 کے مجموعی اسکور پر سلطانز کا تیسرا کھلاڑی بھی پویلین روانہ ہوا۔
ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ بغیر کسی رن پر گری جبکہ دوسرے اوپنر احمد شہزاد تین کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، بعد ازاں سہیل تنویر 41 ، صہیب مقصود 81 اور روس وائیٹلی 119 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، کپتان شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 3 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 65 رنز اسکور کیے جبکہ پولارڈ نے 6 گیندوں پر 15 رنز بنائے، دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے۔ ملک الیون نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز اسکور کیے اور گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 153 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں سرفراز الیون کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز اسد شفیق اور شین واٹسن نے کیا، سرفراز الیون کو اوپنگ کا بہتر آغاز ملا تاہم 48 پر پہلا اور 54 پر دوسرا کھلاڑی آؤٹ ہوا، بعد ازاں 62 پر تیسری وکٹ گری اور پھر 90 کے مجموعی اسکور پر رمیز راجہ آؤٹ ہوئے۔
گلیڈی ایٹرز کی وکٹیں بالترتیب 48، 54، 62، 90، 114، 118، 144، 144 پر گریں، روسو 27 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ عمر گل نے پی ایس ایل کا بہترین اسپیل کرواتے ہوئے 4 اوور میں 24 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگز
عمر گل نے سترہویں اوور میں دو اور پھر اگلے ہی اوور میں مزید دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، گلیڈی ایٹرز کے بلے باز انور علی اور محمد نواز نے وکٹ پر آکر جارحانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا، آخری اوور میں سرفراز الیون کو 9 رنز درکار تھے اور کیوین پولارڈ کی گیند کو باؤنڈری کے باہر پھینک کر حسن خان نے ٹیم کو فتح دلوائی۔
Hasan Khan scores the match-winning six for Quetta Gladiators!
Watch ball by ball highlights at https://t.co/eGH11TTVcb#MSvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/o777OQWVxu
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2018
OUT! 18.6 Umar Gul to Anwar Ali
Watch ball by ball highlights at https://t.co/eGH11TTVcb#MSvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/n8DKCZ9dWx
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2018
گیارہویں اوور کی دوسری بال پر کیوین پیٹرسن پانچ رن بناکر آؤٹ ہوئے بعد ازاں 90 کے مجموعی اسکور پر رمیز راجہ جونیئر بھی پویلین لوٹے، پندرہویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 105 تک پہنچا۔
OUT! 10.2 Shoaib Malik to Kevin Pietersen
Watch ball by ball highlights at https://t.co/eGH11TTVcb#MSvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/R7i1zTsVEJ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2018
OUT! 13.3 Imran Tahir to Rameez Raja
Watch ball by ball highlights at https://t.co/eGH11TTVcb#MSvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/I6ryLaSFqI
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2018
گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 48 کے مجموعی اسکور پر اُس وقت گری جب شین واٹسن 48 کے مجموعی اسکور پر عمر گل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، بعد ازاں 6 رنز اضافے کے بعد اسد شفیق بھی آؤٹ ہوگئے، یوں دسویں اوور کے اختتام پر سرفراز الیون کا مجموعی اسکور2 وکٹوں کے نقصان پر 62 تک پہنچا۔
OUT! 6.4 Umar Gul to Shane Watson
Watch ball by ball highlights at https://t.co/eGH11TTVcb#MSvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/8m1lWAuAeK
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2018
OUT! 8.3 Umar Gul to Asad Shafiq
Watch ball by ball highlights at https://t.co/eGH11TTVcb#MSvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/XkzU9F9gM9
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2018
سرفراز الیون کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز اسد شفیق اور شین واٹسن نے کیا، پانچ اوورز کے اختتام پر گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 38 تک پہنچا۔
ملتان سلطانز اننگز
شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 3 گیندوں پر 3 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 65 رنز اسکور کیے اور ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا علاوہ ازیں پولارڈ نے آخری میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہر کیا جس کی وجہ سے ٹیم کا مجموعی اسکور 152 تک پہنچا۔
SIX! 18.4 Ben Laughlin to Shoaib Malik
Watch ball by ball highlights at https://t.co/eGH11TTVcb#MSvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/Wu2famVVD2
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2018
SIX! 18.1 Ben Laughlin to Kieron Pollard
Watch ball by ball highlights at https://t.co/eGH11TTVcb#MSvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/rrHtL298Pg
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2018
بارہویں اوور میں صہیب مقصود 27 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، گیارہویں اوور سے سلطانز کی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 75 رنز بنائے اور ٹیم کا مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 95 تک پہنچایا۔
OUT! 12.4 Ben Laughlin to Sohaib Maqsood
Watch ball by ball highlights at https://t.co/eGH11TTVcb#MSvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/N0QVg8KWkS
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2018
شین واٹسن نے ملتان سلطانز کے کھلاڑی سہیل تنویر کو 41 کے مجموعی جبکہ 19 کے انفرادی اسکور پر کلین بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھائی، دس اوورز کے اختتام پر سلطانز کا مجموعی اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 61 تک پہنچا۔
OUT! 6.5 Shane Watson to Sohail Tanvir
Watch ball by ball highlights at https://t.co/eGH11TTVcb#MSvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/qH0kL09SoW
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2018
ملتان سلطانز کو اچھی اوپنگ نہ مل سکی اور کمار سنگاکارا بغیر کھاتے کھولے پہلی ہی بال پر آؤٹ ہوئے بعد ازاں دوسرے اوپنر احمد شہزاد 1 کے انفرادی جبکہ 3 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔ نئے آنے والے بلے باز صہیب مقصور اور سہیل تنویر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو پانچ اوورز کے اختتام پر 30 رنز تک پہنچایا۔
OUT! 0.1 Mohammad Nawaz to Kumar Sangakkara
Watch ball by ball highlights at https://t.co/eGH11TTVcb#MSvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/83J2m2pjKv
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2018
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا دوسرا اور اہم مرحلہ شروع ہوچکا اس لیے جیت کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں، عمر امین کی جگہ اسد شفیق، محمود اللہ کی بدلے کیوین پیٹرسن اور جون ہسٹنگز کو آرام کا موقع فراہم کر کے نئے کھلاڑی بین لافلین کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ۔
اسکواڈ
سلطانز کے کپتان نے گفتگو کرتے ہوئے ازراہ مذاقاً کہا کہ سرفراز احمد بہت تیز بولتے ہیں اس لیے سمجھ نہیں آیا انہوں نے کیا کہا، اس بات پر رمیز راجہ نے گلیڈی ایٹرز کے کپتان کا باؤلنگ کروانے کے فیصلے سے شعیب ملک کو آگاہ کیا۔
شعیب ملک نے بتایا کہ اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جنید خان کی جگہ عمر گل اور براوؤ کو آرام کا موقع فراہم کر کے روس وائیٹلی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم نے اب تک 6 میچز کھیلے جن میں سے ایک میں فتح جبکہ چار میں فتح حاصل کی علاوہ ازیں کراچی کنگز کے ساتھ شارجہ میں ہونے کا مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے بعد ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔