پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز فاتح

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 3 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد رضوان کی شاندار سینچری کی بدولت ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لئے 197 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بناسکی، جیمزونس کی 75رنزکی طوفانی اننگز رائیگاں گئی جبکہ کپتان عمادوسیم کے46رنز بھی جیت کے کام نہ آسکے۔

- Advertisement -

ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، خوشدل شاہ اور اسامہ میر کے حصے میں بھی ایک ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل ملتان نے مقررہ بیس اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 196 رنز بنائے، کپتان محمد رضوان نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے شاندار سینچری اسکور کی۔

رضوان نے پاکستان سپر لیگ کیریئر کی پہلی سینچری بنائی انہوں نے 110 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، محمد رضوان کی اننگ میں 10 چوکے اور 4 بلند وبالا چھکے شامل تھے۔

کراچی کنگز کی جانب سے شعیب ملک اورمحمد عمرنےایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ بیٹنگ لائن مضبوط ہے اسی لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، ٹیم میں تبدیلی سے متعلق کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

ٹاس کے موقع پر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ بیٹنگ لائن مضبوط ہے اسی لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے، ٹیم میں تبدیلی سے متعلق کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ محمد عمر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

فاسٹ بولر محمد عمر نے آج کراچی کنگز کی جانب سے ڈیبیو کیا ہے۔

پی ایس ایل میں اب تک دونوں ٹیموں کے باہمی مقابلوں پر نظر ڈالی جائے تو اس میں کراچی کنگز کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 9 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے کنگز نے 5 میچوں میں فتح اپنے نام کی ہے۔

تمام میچز اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں