بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

شان مسعود کے بعد عبداللہ شفیق کی بھی سنچری

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے خلاف ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں کپتان شان مسعود کے بعد اوپنر عبداللہ شفیق نے بھی سنچری بنا لی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن قومی کپتان شان مسعود کے بعد نوجوان اوپنر عبداللہ شفیق نے بھی سنچری بنا لی ہے۔

 

- Advertisement -

عبداللہ شفیق نے کپتان شان مسعود کے برعکس محتاط انداز اختیار کیا اور 168 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی جس میں دو چھکے اور دس چوکے شامل ہیں۔

یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی پانچوں سنچری ہے۔ وہ 20 ٹیسٹ میچوں کی 37 اننگز میں 1472 رنز بنا چکے ہیں۔ انہوں نے پانچ سنچریوں کے ساتھ اتنی ہی نصف سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔

 

واضح رہے کہ چائے کے وقفے کے بعد کا کھیل جاری ہے اور پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 256 رنز بنا لیے ہیں۔ دونوں بلے باز اب تک دوسری وکٹ کے لیے 248 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر چکے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے آؤٹ ہونے والے واحد بلے باز صائم ایوب تھے جو چار کے انفرادی اسکور پر بولڈ ہوئے۔

شان مسعود کی ٹیسٹ میچ میں 4 سال بعد سنچری، اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں