بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

جو روٹ کو چیلنج دے کر آؤٹ کیا، ساجد خان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے آف اسپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ انہوں نے انگلش بلے باز کو آؤٹ کرنے سے پہلے بتا دیا تھا کہ آپ کی وکٹ میں لوں گا۔

ملتان میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اسپنرز نے انگلش ٹیم کو 291 رنز پر روک آل آؤٹ کر دیا۔ ان فارم انگلش ٹیم کو اتنے کم اسکور پر پویلین بھیجنے کا سہرا آف اسپنر ساجد خان کے سر جاتا ہے جنہوں نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔

ساجد خان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری بنانے والے ہیری بروک اور ڈبل سنچری میکر جو روٹ کی وکٹیں بھی اڑائیں۔

- Advertisement -

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ساجد خان نے کہا کہ میں نے جو روٹ کو بڑے کھلاڑی ہیں لیکن ان سے کہا تھا کہ آپ کے بھائی کو انگلینڈ میں آؤٹ کیا تھا اور اب آپ کو بھی میں ہی آؤٹ کروں گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

انہوں نے جو روٹ کی وکٹ کو اپنی ڈریم وکٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کے بعد ایسی کارکردگی اعتماد حاصل کرنے کے لیے بہت ضروری تھی۔

ساجد خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہیری بروک بیک فٹ پر کھیلتا ہے یہ میں نے نوٹس کیا تھا اور اس حساب سے بولنگ کی اور اسے پلاننگ کے ساتھ آؤٹ کیا۔

چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی کا اہم اجلاس کل ہو گا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں