پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ پر 122 رنز بنا لیے

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان میں کھیلے جا رہے پاک، انگلینڈ ٹیسٹ پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھانے کے وقفے تک میزبان ٹیم نے ایک وکٹ کھو کر 122 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستانی کپتان شان مسعود ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے اور عبداللہ شفیق کے ساتھ صائم ایوب نے اننگ کا آغاز کیا۔ تاہم وہ ٹیم کو بڑا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور 8 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب چار رنز بنا کر آکٹسن کی وکٹ بن گئے۔

 

- Advertisement -

اس کے بعد شان مسعود نے وکٹ پر چارج سنبھالا اور پہلے سیشن میں مزید وکٹ کھوئے 122 رنز بنا لیے۔ دونوں کے درمیان 114 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہو چکی ہے۔

 

اس دوران قومی کپتان شان مسعود اور اس کے بعد اوپنر عبداللہ شفیق نے نصف سنچریاں مکمل کیں۔ دونوں بالترتیب 61 اور 53 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

 

پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ ٹیم کو اپنے ریگولر کپتان اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی خدمات حاصل نہیں۔ وہ انجری کے باعث پہلا میچ نہیں کھیل رہے۔ ان کی جگہ نوجوان بلے باز اولی پوپ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

 

پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

ٹیم پاکستان:

شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، بابر اعظم، صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد

ٹیم انگلینڈ:

اولی پوپ (کپتان)، زک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جمی اسمتھ، کرس ووکس، بریڈن کرس، گس آٹکنسن، جیک لیچ، شعیب بشیر۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے

اس سیریز سے قبل پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر بنگلہ دیش سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب کہ انگلینڈ کی ٹیم نے گزشتہ سیریز میں اپنی سر زمین پر پاکستانی ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔

پاکستان نے اپنی سر زمین پر گزشتہ ساڑھے تین سال میں 11 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں لیکن ایک میچ بھی نہیں جیت سکی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر اور دوسرا 15 اکتوبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26 اکتوبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

سیریز کے تینوں میچ اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی تھی۔

پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں