سیئول : جنوبی کوریا میں منہدم ہونے والی پانچ منزلہ عمارت سڑک پر کھڑی پر جاگری، جس کے نتیجے میں 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بس پر عمارت گرنے کا واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا، جب نیشنل فائر ایجنسی کے اہلکار ایک کثیرالمنزلہ عمارت کو منہدم کررہے تھے۔
اہلکاروں نے عمارت منہدم کرنے سے قبل راہ گیروں کےلیے راستہ بند کیا اور ارد گرد موجود افراد و گاڑیوں کو بھی ہٹایا تاکہ کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے۔
تاہم عمارت منہدم کرتے ہی اچانک یہ بس عمارت کے بلکل نیچے آکر رک گئی جس کے باعث عمارت کا ملبہ بس پر جاگرا۔
خوفناک حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 17 میں سے 9 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر مسافروں کو بس سے نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
منہدم عمارت سے سڑک کے اس پار ایک دکان چلانے والے یانگ اکجی نے یون ہاپ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ایسا محسوس ہوا جیسے زمین لرز رہی ہے۔