ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اردو لغت کو آن لائن شائع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جدید اردو لغت رواں ماہ کے آخر میں اردو ڈکشنری بورڈ کی ویب سائٹ پر شائع کردی جائے گی، جس کے بعد صارف اپنے مطلوبہ لفظ کے معنی کو آسانی سے تلاش کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دورہ حاضر میں انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے رجحان کے بعد لوگوں میں کتابیں پڑھنے کا رجحان بتدریج کم ہوتا جارہا ہے جسے دیکھتے ہوئے اردو لغت بورڈ نے قومی زبان کی ڈکشنری کو آن لائن شائع کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس ضمن میں اردو لغت بورڈ نے مایہ ناز محقق عقیل عباس جعفری کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں گزشتہ برس 15 ویں مدیر اعلیٰ کے عہدہ پر تعینات کیا،عقیل عباس کا کہنا ہے کہ ’’ہمارے پاس اردو لغت کی 22 جلدیں ہیں جو 22 ہزار صفحات پر مبنی اور 2 لاکھ 64 ہزار الفاظ پر محیط ہیں، ان جلدوں کو جلد ہی اردو لغت کی ویب سائٹ پر شائع کردیا جائے گا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہم لغت کو سرچ انجن سے منسلک کردیں گے تاکہ کوئی بھی صارف اگر ایک لفظ تحریر کرے تو اُس کے سامنے معنی آجائیں اور وہ اردو ادب کو آسانی سے سمجھ سکے ساتھ ہی صارف کو الفاظ کے صحیح استعمال اور ادائیگی کا طریقہ بھی بتایا جائے گا۔

عقیل عباس جعفری نے کہا کہ مستقبل میں ہمارا دوسرا کام یہ ہوگا کہ اردو کی معروف ویب سائٹ ریختہ کی طرح تصانیف کو اسکین کر کے ویب سائٹ پر شائع کریں، اس کےلیے ہم پہلے اردو نامہ کے شائع ہونے 54 ایڈیشن اپ لوڈ کریں گے۔

اسی سے متعلق: انٹرنیٹ اردو لغت کے بعد موبائل ایپلیکیشن بھی متعارف کرائیں گے، عرفان صدیقی

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 1920 کی 1500 سے زائد کتابیں موجود ہیں، جنہیں ویب سائٹ پر شائع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے لوگ اردو لغت کو سیکھ سکھیں کیونکہ یہ بہت ضروری ہے۔

عقیل عباس جعفری نے مزید کہا کہ ویب سائٹ پر مواد مئی کے آخر تک شائع کردیا جائے گا تاہم مستقبل کے لیے دیگر چیزوں پر بھی کام جاری رہے گا تاکہ صارفین آن لائن ڈکشنری پڑھ اور سیکھ سکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں