دبئی: اماراتی خاتون نے بیٹے کو گرفتاری سے بچانے کے لیے پولیس افسر کا بازو چبا ڈالا۔
اماراتی میڈیا کے مطابق واقعہ الورقع علاقے میں پیش جہاں الرشیدہ پولیس کی پارٹی 22 سالہ نوجوان کو گرفتار کرنے کے لیے پہنچی تو اسے ملزم اور والدہ کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پرا۔
پولیس افسر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملزم کو سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا تو اسے اپنا آئی ڈی کارڈ دکھا کر ساتھ چلنے کو کہا مگر وہ فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا اور اہل خانہ کو چلا کر مدد کے لیے پکارنے لگا۔
افسر کے بقول جب ملزم کو ہتھکڑی لگانے کی کوشش کی تو خاتون نے مزاحمت کی اور بائیں بازو پر کاٹ دیا، جس کے بعد دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
دبئی پبلک پراسیکیوشن نے ماں اور بیٹے کو پولیس افسر پر حملہ کرنے اور گرفتاری پر مزاحمت کرنے پر چارج کیا۔
مقدمے کی ابتدائی سماعت میں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے الزام کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیا ہے جس کے بعد مزید سماعت یکم مارچ تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔