ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام کو ریاست چندی گڑھ سے آنے والی ایئر لائن انڈیگو کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوگئی۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد ایئرپورٹ پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، دھمکی ایئرپورٹ کی ہاٹ لائن پر ایک فون کال کے ذریعے دی گئی تھی۔
چندی گڑھ سے آنے والی انڈیگو کی پرواز گزشتہ رات ممبئی ایئرپورٹ پر اتری۔ دھمکی کے بعد سکیورٹی پروٹوکول کو فوری طور پر فعال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کے طیارے کو بم سے اُڑانے کی دھمکی
طیارے کو ایک الگ محفوظ جگہ پر لے جایا گیا اور سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے اس کی مکمل تلاشی لی گئی۔ طیارے میں کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ہائی گئی تاہم پولیس دھمکی کی تحقیقات کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی ایئر لائن کی پروازوں، ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اور تعلیمی اداروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں پہلے بھی موصول ہو چکی ہیں جو بعد میں جعلی ثابت ہوئیں۔