جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

بھارتی بحریہ کی لاپرواہی سے خوفناک حادثہ، بڑا جانی نقصان ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی بحریہ کی لاپرواہی سے بڑا حادثہ ہو گیا۔ اسپیڈبوٹ سیاحوں سے بھری فیری سےٹکرا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی نیوی کی بوٹ ٹکرانے سے سیاحوں کی فیری میں سوار 13 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 99 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔

بھارتی بحریہ کے 3 اہلکار مرنے والوں میں شامل ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی بحریہ کی اسپیڈبوٹ ٹکرانےکاواقعہ ممبئی کےساحل کےقریب اس وقت پیش آیا جب سیاح جزیرہ ایلیفینٹامیں تاریخی غاروں کی سیاحت کےلیے جا رہے تھے۔

ویڈیو: ممبئی میں سیاحوں کی کشتی کو خوفناک حادثہ

ایک پولیس اہلکار کے مطابق نیلکمل نامی یہ فیری، ممبئی کے قریب ایک مشہور سیاحتی مقام ایلیفینٹا جزائر کی طرف جا رہی تھی ساحل کے قریب جہاز سے ٹکرا گئی۔

بحریہ، جے این پی ٹی، کوسٹ گارڈ، یلو گیٹ پولیس کی کشتیوں اور مقامی ماہی گیروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

ریسکیو آپریشن میں قریبی کشتیوں کے مسافر بھی شامل ہو گئے۔ اس علاقے میں بحریہ کی 11 کشتیاں، میرین پولیس کی 3 کشتیاں اور کوسٹ گارڈ کی 1 کشتی موجود ہے۔

مزید برآں، 4 ہیلی کاپٹر تلاش اور بچاؤ کا کام کر رہے ہیں۔

ایلیفینٹا جزائر، ممبئی کے قریب واقع ہے مشہور ایلیفینٹا غاروں کا گھر ہے، یہ ایک تاریخی مقام ہے جو دنیا بھر سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ یہ قدیم پتھر سے کٹے ہوئے مندر، جو بھگوان شیو اور دیگر ہندو دیوتاؤں کے لیے وقف ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں