تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارت: دودھ کے لیے بازار جانے والا شخص گھر لوٹا تو دل دہلانے والے منظر نے اس کی زندگی میں اندھیرا کر دیا

ممبئی: بھارت میں ایک شخص دودھ کے لیے بازار گیا، لیکن واپس گھر لوٹا تو دل دہلانے والا منظر اس کا منتظر تھا، اس کی زندگی اجڑ گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی کے علاقے ملوانی میں ایک تین منزلہ عمارت منہدم ہونے سے ایک خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے، مجموعی طور پر اس حادثے میں 12 افراد ہلاک جب کہ 7 زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سانحہ بدھ کی رات گئے پیش آیا، خاندان کے فرد محمد رفیع اس حوالے سے خوش قسمت رہے کہ دودھ لانے کے لیے وہ بازار نکل گئے تھے، تاہم اس حوالے سے بہت بد قسمت تھے کہ حادثے میں ان کے گھر کے 9 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

محمد رفیع جو دودھ خریدنے نکلے تھے، جب وہ لوٹے تو یہ دیکھ کر انھیں یقین نہیں آیا کہ ان کا گھر ملبے کا ڈھیر بنا ہوا تھا، تین منزلہ عمارت کی دو منزلیں منہدم ہونے سے ان کا خاندان ہی ختم ہو چکا تھا۔

ملوانی کے اس حادثے میں 8 بچوں سمیت بارہ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے، بتایا گیا ہے کہ عمارت صبح ہونے والی بارش کی وجہ سے منہدم ہوئی، عمارت میں دو خاندان رہائش پذیر تھے، حادثے میں محمد رفیع نے اپنی بیوی، بھائی، بھابھی کے علاوہ 8 بچوں کو کھویا۔

حادثے میں محمد رفیع کا ایک ایک 16 سالہ بیٹا ہی بچ سکا، وہ بھی سانحے کے وقت گھر سے نکلا ہوا تھا، بتایا گیا کہ وہ میڈیکل اسٹور کی طرف کوئی دوا خریدنے گیا تھا۔ غم زدہ محمد رفیع کا کہنا تھا کہ اگر انھیں پتا ہوتا عمارت اتنی کمزور ہو چکی ہے تو وہ اسے بہت پہلے چھوڑ چکے ہوتے۔

علاقے کے بی جے پی رہنما نے حادثے کے لیے ذمہ دار شیوسینا کو قرار دیا، رہنما کا کہنا تھا کہ ممبئی کی میونسپل کارپوریشن پر شیوسینا ہی کی حکمرانی ہے۔ خیال رہے کہ ممبئی میں مون سون کی تیز بارشیں ہو رہی ہیں، انتظامیہ نے دو دن قبل ریڈ الرٹ بھی جاری کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -