اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

ممبئی میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، متعدد پروازیں منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر ممبئی میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ ہے، شدید موسلادھار بارشوں کے باعث سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سڑکوں اور ریلوے ٹریکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہوئی ہے جبکہ ممبئی میں 6 گھنٹوں کے دوران 300 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مزید بارش کے پیش نظر اسکول اور کالج بند کر دیے گئے ہیں، ممبئی ایئر پورٹ پر 30 پروازیں منسوخ اور 250 سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب نیپال میں مون سون اسپیل نے تباہی مچا دی، مختلف واقعات میں 47 افرد ہلاک ہو گئے۔

دارالحکومت کھٹمندو سمیت نیپال کے دیگر شہروں میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈ نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ریکارڈ کے مطابق بارش کا موسم شروع ہونے کے بعد سے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں نیپال میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں کم از کم سنتالیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں مٹی کے تودے گرنے سے ہوئیں، جن کی تعداد 24 ہے جب کہ 19 افراد زخمی ہوئے ہیں، 46 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے اور 36 مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنادی

شدید بارش کے باعث شاہراہیں تالاب بن گئیں، متعدد علاقے زیر آب آ گئے، جس سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ نیپال میں سالانہ بنیادوں پر مون سون کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے زیادہ تر اموات واقع ہوتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں