بھارت کے ممبئی کے ناگپاڑا کے علاقے میں گزشتہ روز ایک دلخراش واقعہ رونما ہوا، زیر تعمیر عمارت میں پانی کی ٹنکی کی صفائی کرنے والے 4 مزدور دم گھٹنے سے لقمہ اجل بن گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پانی کی ٹنکی کے اندر صفائی کر رہے مزدوروں کو جب بے چینی محسوس ہوئی تو انہیں فائر بریگیڈ کی مدد سے ریسکیو کیا گیا، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے 5 میں سے 4 کو مردہ قرار دے دیا۔
رپورٹس کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ حادثہ ممبئی کے ناگپاڑا کے علاقے میں بسم اللہ اسپیس بلڈنگ میں پیش آیا، صفائی کے لیے 5 لوگ ٹنکی میں داخل ہوئے تھے جو دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔
حادثے میں مرنے والوں کی شناخت کرلی گئی ہے، جس میں حسیب شیخ (19)، راجا شیخ (20)، ضیاء اللہ شیخ (36) اور عماد شیخ شامل ہیں، جبکہ پانچواں شخص فرحان شیخ اسپتال میں زیر علاج ہے۔
پولیس کے مطابق حادثاتی موت کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔ ساتھ ہی یہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے کہ پانچوں کو کام پر رکھنے والوں کی جانب سے کوئی کوتاہی ہوئی تھی یا نہیں؟ اور حفاظتی پروٹوکول پر عمل کیا گیا تھا یا نہیں؟
امریکا میں 15 سال بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعہ سزائے موت
تحقیقات میں جو نتائج سامنے آئیں گے اس کی بنیاد پر آگے کی کارروائی کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ ابتدائی تحقیقات مرنے والے مزدورں کے حوالے سے یہ خبر نکل کر سامنے آئی ہے کے یہ پانچوں مزدور کنٹریکٹ پر کام کررہے تھے۔