ممبئی میں واقع سمندری برج ٹرانس ہاربر لنک پر ہونے والے ایک خطرناک حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انتہائی تیز رفتاری سے گزرنے والی کار برج کی ریلنگ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ یہ حادثہ فلمی انداز میں پیش آیا۔
یہاں سے گزرنے والی دوسری کار میں سوار افراد نے پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔
First Accident on MTHL!
In Ravi Shashtri's words: Thodi der ke liye….(those who know, know)
Literally pic.twitter.com/UK0TJfL7Kb
— Roads of Mumbai (@RoadsOfMumbai) January 21, 2024
حادثہ اس وقت پیش آیا جب چرلے سے ممبئی کی سمت ایک کار سفر کررہی تھی، خطرناک حادثے کا شکار ہونے والوں میں دو خواتین اور تین بچے بتائے گئے ہیں، جو شدید زخمی ہیں۔
کویت: دو غیر ملکی شہری جاں بحق
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔