تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

بھارت میں نسلی فسادات پھوٹ پڑے، پرتشدد مظاہرے، نظام زندگی مفلوج

نئی دہلی: بھارت میں مرہٹوں اور دلتوں میں کشیدگی کے بعد نسلی فسادات پھوٹ پڑے جس کے بعد ممبئی سمیت کئی شہروں میں نظامِ زندگی مفلوج ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرہٹوں اور دلتوں کے درمیان ہونے والی کشیدگی نسلی فسادات کا رخ اختیار کرگئی جس کے اثرات بھارت کے اہم شہروں تک پہنچنے لگے۔

ریاست مہاراشٹرا میں  فسادات کے بعد صورتحال اُس وقت کشیدہ ہوئی جب مختلف علاقوں میں بلوائی سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے پرتشدد مظاہرے شروع کیے۔

نسلی فسادات کے بعد ممبئی سمیت دیگر شہروں میں تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ اور ریلوے نظام بھی بالکل مفلوج ہوگیا، مقامی حکومتوں نے صورتحال قابو میں رکھنے کے لیے احکامات جاری کردیے مگر پولیس حالات پر قابو پانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور ٹائر جلا کر سڑکوں کو بند کیا جس کے باعث عوام کو ٹریفک جام کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور عوام بلوائیوں کے مظالم برداشت کرتے رہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -