ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی اب بھٹو کی پارٹی نہیں رہی ، ممتاز بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے ممتاز بھٹو سے ملاقات کی ، اس موقع پر ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں شامل ہونےکافیصلہ سوچ سمجھ کرکیا، پیپلزپارٹی اب بھٹو کی پارٹی نہیں رہی جبکہ عارف علوی نے کہا کہ سندھ سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی کی زیرقیادت وفد نے ممتاز بھٹو سے ملاقات کی ، عارف علوی نے ممتازبھٹوکی تحریک انصاف میں شمولیت خوش آئند قراردی۔

ممتاز بھٹو کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف عارف نے ممتاز بھٹو کو پارٹی میں ذم ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پر زرداری کا قبضہ ہے، سندھ کے اصل وارث ممتاز بھٹو ہیں ، سندھ سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

اس موقع پر ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں شامل ہونےکافیصلہ سوچ سمجھ کرکیا، پی ٹی آئی کا جھنڈا ساتھ لیکر آئے ہیں، شخصیت کی وجہ سے نہیں نظریات کی بنا پر شامل ہوئے ہیں، سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی اور دھوکے ہوئےہیں، پیپلزپارٹی اب بھٹو کی پارٹی نہیں رہی۔

ممتاز بھٹو نے مزید کہا کہ حکومت کی مشینری کو نجی مشینری بنادی گئی ہے، بیوروکریسی عوام کے بجائے آصف زرداری کی خدمت کررہی ہے، اب عوام مایوس نہ ہوں تمام.مسائل تحریک انصاف حل کریگی۔


مزید پڑھیں : ممتاز بھٹو نے پارٹی تحریک انصاف میں ضم کردی


انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پورے پاکستان کی پارٹی ہے ، موجودہ حالات سے نمٹنے کیلئے تحریک انصاف کا ساتھ دیا، سندھ مالامال ہے مگر لوٹ مار ہورہی ہے ، سندھ گندے نالوں اور کچرے کا ڈھیر بن گیا ہے ، کسی سے مل کر مشکلات دور کرسکتے ہیں تو یہ ہمارا فرض بنتا ہے۔

ممتاز بھٹو نے کہا کہ ن لیگ کو اس لیے چھوڑا کہ ہماری وہاں کوئی شنوائی نہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ذوالفقار بھٹو کے کزن ممتاز بھٹو کی جماعت سندھ نیشل فرنٹ تحریک انصاف میں ضم ہوگئی تھی، سردار ممتاز بھٹو ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے تھے۔

دونوں پارٹیوں کے انضمام کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، جس میں سندھ نیشنل فرنٹ کے امیر بخش بھٹو اورپی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے شرکت کی ، اس موقع پر دونوں پارٹیوں کے انضمام کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں