کراچی : ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے بعد پی ٹی آئی سندھ نیشنل فرنٹ کا ملاپ ہوگیا، ممتاز بھٹو نے پارٹی تحریک انصاف میں ضم کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف ایک اور اتحاد سامنے آگیا، ذوالفقار بھٹو کے کزن ممتاز بھٹو کی جماعت سندھ نیشل فرنٹ تحریک انصاف میں ضم ہوگئی، سردار ممتاز بھٹو ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔
دونوں پارٹیوں کے انضمام کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، جس میں سندھ نیشنل فرنٹ کے امیر بخش بھٹو اورپی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے شرکت کی ، اس موقع پر دونوں پارٹیوں کے انضمام کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
سردار ممتاز بھٹو کو مایوس نہیں کرینگے، شاہ محمود
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے نیشنل فرنٹ کے پی ٹی آئی سے ملاپ کو سندھ کی سیاست میں بڑا بریک تھرو قرار دیا اور کہا کہ سندھ نیشنل فرنٹ کاپی ٹی آئی میں ضم ہونا معمولی بات نہیں، سندھ نیشنل فرنٹ کوپی ٹی آئی میں ضم کرنےپرشکریہ اداکرتاہوں، عمران خان کی جانب سے سردار ممتاز بھٹو کے شکر گزار ہیں۔
شاہ محمودقریشی نے کہا کہ سردار ممتاز بھٹو کو مایوس نہیں کرینگے، سندھ کی بہتری کیلئے کام کرینگے، پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات میں تاخیرنہیں چاہتی، تحریک انصاف واحدجماعت ہےجوالیکشن کی خواہش مند ہے ، ایسا نگراں سیٹ اپ بھی نہیں چاہتے جو طوالت اختیار کرلے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم بروقت اورشفاف انتخابات چاہتےہیں، آئینی حدودمیں رہتےہوئےجمہوریت چاہتےہیں، الیکشن ریفارمزسےمتعلق ایک کمیٹی بنی جس میں شامل ہوئے، الیکشن ریفارمزسے متعلق کئی نشستیں ہوئیں جو نتیجہ خیز نہیں تھیں۔
انھوں نے کہا کہ ایک مرتبہ وزیرخزانہ اسھاق ڈارکےاستعفےکامطالبہ کرتےہیں، اسحاق ڈاراس وقت عجیب صورتحال اورمشکل کاشکارہیں، اسحاق ڈار کے ڈاکٹرز خود کہتے ہیں وہ4منٹ سےزیادہ کھڑےنہیں ہوسکتے، ایسی صورتحال میں اسحاق ڈارقومی خزانےکےمعاملات کیسےچلائیں گے۔
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپرزکیس کھلنےسےاسحاق ڈارپراورذہنی دباؤپڑےگا، ذہنی دباؤکی وجہ سےاسحاق ڈارملک کےاہم عہدےپرکیسےرہیں گے، پنجاب کی ملیں بندہورہی ہیں اورکسی کوکوئی فکر ہی نہیں۔
سندھ کےعوام نے شہری اوردیہی علاقوں کےنمائندوں کو آزمالیا، سندھ کےعوام مطمئن نہیں ہیں توایک مرتبہ پی ٹی آئی کوبھی آزمالیں، مستقبل میں سندھ میں پی ٹی آئی کوایک مضبوط پارٹی کےطورپردیکھ رہاہوں، عوام کوایک اوربریک تھروسکھرکےقریب دیں گے۔
پی ٹی آئی واحد جماعت ہے، جو تبدیلی کیلئے جدوجہد کررہی ہے، امیر بخش
اس موقع پر ممتاز بھٹو کے بیٹے امیر بخش نے کہا پی ٹی آئی واحد جماعت ہے، جو تبدیلی کیلئے جدوجہد کررہی ہے، پی ٹی آئی میں ضم ہونےکافیصلہ باہمی مشاورت سے کیا گیا۔
امیر بخش کا کہنا تھا کہ محترمہ جب واپس آئیں تولوگوں کاپیپلزپارٹی سےعشق تھا، محترمہ کی شہادت کےبعدپیپلزپارٹی سےوہ عشق ختم ہوگیا، پی ٹی آئی کےعلاوہ اس وقت پاکستان میں اسٹیٹس کوکی پارٹیاں ہیں، یہ پارٹیاں چاہتی ہیں کہ لوٹ کھسوٹ کانظام ایسےہی چلتارہے۔