کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں منور وسان اور کلثوم چانڈیو نے پاکستان تحریک انصاف دعا بھٹو کا موبائل فون چھین لیا۔
سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا جب کہ اسی دوران کلثوم چانڈیو اور دعا بھٹو میں لڑائی ہوئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو کھری کھری سنا دی۔
لڑائی کے دوران کلثوم چانڈیو نے دعا بھٹو کا موبائل فون چھین کر منور وسان کو سونپ دیا اور وہ پی ٹی آئی رہنما کا موبائل لے کر ایوان سے بھاگ گئے۔
سندھ اسمبلی پیپلز پارٹی کی کلثوم چانڈیو اور تحریک انصاف کی دعا بھٹو میں لڑائی دعا بھٹو کیمطابق کلثوم چانڈیو اور منور وسان انکا موبائل چھین کر فرار ہوگئے pic.twitter.com/lh9G5miebv
— Faizullah Khan فیض (@FaizullahSwati) June 14, 2022
دعا بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ کلثوم چانڈیو کو احکامات ملے تھے کہ موبائل چھینا ہے، سندھ کو ویسے ہی کھا گئے ہو مانگ لیتے ویسے ہی دے دیتی، کلثوم چانڈیو نے موبائل چھین کر منور وسان کو دیا۔
انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج کر رہےتھے، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے خود ہدایت دی موبائل چھینو، کلثوم چانڈیو اسمبلی میں بیٹھ کر دکھائے، جوتے نہ مارے تو اپنی ماں کی اولاد نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چوڑیل نے مجھے مارنے کی کوشش کی، ڈپٹی اسپیکر کے پاس گئے تو انہوں نے کہا کہ وہ دیکھتی ہیں، ابھی ہم تھانے جا رہے ہیں اور ایف آئی آر کٹوائیں گے۔