تازہ ترین

منیب بٹ اور عائزہ اعوان کی دلچسپ ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ اور اداکارہ عائزہ اعوان کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت’ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار منیب بٹ اور عائزہ اعوان کی ڈرامے کے سیٹ کی ویڈیو کے چرچے ہورہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو منیب بٹ نے ٹک ٹاک پر شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ڈرامے میں منیب بٹ (ایان)، عائزہ اعوان (علیشبہ)، حرا مانی (منتہا) اور نور الحسن (یاسر) کا کردار نبھا رہے ہیں۔

ویڈیو میں منیب بٹ عائزہ اعوان کو دیکھ کر کہتے ہیں کہ ’ارے علیشبہ تم یہاں، منتہا کہاں ہے؟ پھر وہ علیشبہ سے پوچھتے ہیں کہ تم منتہا نہیں ہو، اس پر عائزہ کہتی ہیں کہ میں علیشبہ ہوں۔

منیب بٹ مزید کہتے ہیں کہ میں یاسر نہیں ہوں، ایان ہوں، پھر دونوں اداکار مسکرا دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامے کی کہانی میں کزن کے درمیان ہونے والی شادی کے بعد تعلقات میں اتار چڑھاؤ کو دکھایا گیا ہے۔

گزشتہ قسطوں میں دکھایا گیا کہ ایک حادثے کی وجہ سے یاسر کی شادی منتہا سے ہونے کی بجائے کزن ایان سے ہوجاتی ہے جبکہ علیشبہ کی شادی یاسر کے ساتھ کردی جاتی ہے اور دونوں جوڑوں کے درمیان جھگڑے روز کا معمول بن جاتے ہیں۔

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ پیر سے جمعرات رات 9 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments