جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

منیب بٹ اور ایمن خان کی بیٹی ’میرل‘ کے کلمہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار منیب بٹ اور ایمن خان کی بیٹی ’میرل‘ کے کلمہ پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان کی چھوٹی بیٹی ’میرل‘ کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

منیب بٹ نے انسٹاگرام اسٹوری میں ننھی پری کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں والد کے ساتھ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار کی بیٹی کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

میرال کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

اس سے قبل ایمن خان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی شادی کو کامیاب بنانے کے لیے انسان کی شخصیت میں تحمل کا ہونا لازمی ہے جو کہ ہم دونوں میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی رشتہ ایک ماہ میں ہی کامیاب نہیں ہوتا، شادی کے بعد دونوں میاں بیوی کو ایک دوسرے کو سمجھنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔

منیب بٹ کا کہنا تھا کہ شادی کو کامیاب بنانے کے لیے انسان کو اپنی شخصیت میں تھوڑی لچک پیدا کرنی پڑتی ہے، جو انسان اس ضد پر اڑ جاتا ہے کہ میں نے پچھلے 25 سال زندگی ایسے ہی گزاری ہے تو آگے بھی میں نے خود کو نہیں بدلنا تو پھر ایسے انسان کی شادی کامیاب نہیں ہو سکتی۔

واضح رہے کہ منیب بٹ اور ایمن خان 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی دو بیٹیاں امل اور میرال ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں