بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

منیب بٹ مولانا طارق جمیل کے حق میں بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار منیب بٹ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے حق میں بول پڑے ہیں۔

ٹوئٹر پر اکرام اللہ نسیم نامی صارف کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت کی شوریٰ سے نکالا گیا، ان پر ہر قسم کے تبلیغی جماعت کی اجتماعات میں بیان کرنے پر پابندی ہے۔

اکرام اللہ نسیم نے لکھا کہ مولانا طارق جمیل کے کسی بھی فعل اور قول کو تبلیغی جماعت کے ساتھ نہ جوڑا جائے کیوں کہ انہیں تبلیغی جماعت سے خارجہ کر دیا گیا ہے۔

اس ٹوئٹ کے جواب میں اداکار منیب بٹ نے لکھا: ’مولانا طارق جمیل مسلمانوں کے دل میں ہیں، انہیں تبلیغی جماعت سے تو نکال دیا لیکن دل سے کیسے نکالیں گے؟‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں