ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

’وزیراعظم عمران خان اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے موجودہ سیاسی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ٹویٹ کردیا۔

اداکار منیب بٹ نے موجودہ سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا کہ ’وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

منیب بٹ نے لکھا کہ میرے اس ٹویٹ کو محفوظ کرلیں کہ وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے۔

اداکار نے سوشل میڈیا صارفین سے ان کی رائے دریافت کی اور لکھا کہ ویسے اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے جس پر صارفین کا ملا جلا ردعمل دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد ان دنوں سیاسی صورتحال کافی گرم ہے، ایسے میں اداکار بھی اپنے خیالات ظاہر کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں