تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

منیب قتل کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم شاہ رخ اور لڑکی گرفتار

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں نوجوان کے قتل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے مقتول پر گولیاں چلانے والے مرکزی ملزم شاہ رخ اور لڑکی کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کورنگی میں منیب نامی شخص کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم شاہ رخ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا ملزم نعمان پہلے ہی گرفتاری دے چکا ہے، مبینہ طور پر منیب کے قتل کا سبب بننے والی لڑکی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے شاہ رخ کو منیب کو قتل کرنے کا کہا تھا جس کے بعد شاہ رخ نے نعمان کے ساتھ مل کر مقتول کی جان لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق منیب کو کورنگی لڑکی نے فون کر بلایا تھا، لڑکی نجی فیکٹری میں ملازمت کرتی ہے، منیب لڑکی سے محبت کرتا تھا اور شادی نہ کرنے پر لڑکی منیب کو قتل کروایا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان نے قتل کی واردات کے بعد پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے ڈکیتی کا ڈراما رچایا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول منیب کورنگی کا رہائشی تھا اور ایک ماہ قبل ہی اس کی شادی ہوئی تھی، گزشتہ روز واقعے کے بعد پولیس نے کہا تھا کہ یہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا واقعہ ہے، پولیس کو جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی ملے۔

Comments

- Advertisement -