اشتہار

منال خان کا منیب بٹ کے ساتھ کام کرنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ منال خان نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔

اداکار منیب بٹ اور ایمن خان نے عید اسپیشل شو میں شرکت کی جہاں میزبانی کے فرائض فیصل قریشی نے انجام دیے اور ایک سیگمنٹ میں منیب بٹ کو کٹہرے میں کھڑا کیا گیا۔

فیصل قریشی نے منیب بٹ سے پوچھا کہ ایمن اور منال کے ساتھ کام کرنا تو چاہتے ہیں لیکن آپ کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے کے لیے کوئی آفر نہیں کررہا۔

- Advertisement -

منیب بٹ نے کہا کہ ’نہیں ایسا نہیں ہے بہت آفرز آئی ہیں، منال خان کے ساتھ تو تین چار ماہ پہلے بھی آفر آئی تھی تو منال خان نے منع کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ منال کے انکار کرنے کی وجہ یہ تھی کہ رمضان سیریل چل رہی تھیں اور ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کام میں ویسے بھی کمفرٹ ایبل نہیں ہوتے۔۔

اس سے قبل منیب نے کہا تھا کہ وہ منال خان کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کریں گے کیونکہ دونوں بہنیں اتنی ملتی جلتی نظر آتی ہیں کہ سامعین کے لیے ان میں فرق کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ دیگر اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں گے جیسے کہ رمشا خان جو ان کی اہلیہ کی اچھی دوست ہیں۔

واضح رہے کہ ایمن اور منال کی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فین فالوونگ ہے اور وہ الگ الگ متعدد کامیاب پروجیکٹس میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں تاہم دونوں نے ساتھ کسی پروجیکٹ میں کام نہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں